QR CodeQR Code

یونیورسٹی فیسوں کے معاملے پر صوبائی حکومت وفاق سے بات کرے، کیپٹن (ر) محمد شفیع

5 Sep 2019 13:04

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بجٹ میں کمی کی سزا یونیورسٹی کے طلبہ کو نہ دی جائے، بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے تو یونیورسٹی انتظامیہ اپنی شاہ خرچیاں کم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع نے کہا ہے کہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بجٹ میں کمی کی سزا یونیورسٹی کے طلبہ کو نہ دی جائے، بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے تو یونیورسٹی انتظامیہ اپنی شاہ خرچیاں کم کرے، بجٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یونیورسٹی کے طلبہ کی فیسوں کو کسی صورت بڑھانے نہیں دینگے۔ یہ احتجاج ابھی گلگت تک محدود ہے اگلے مرحلے میں بلتستان یونیورسٹی اور غذر یونیورسٹی کیمپس تک پھیلائیں گے اور ضرورت پڑی تو طلبہ کے والدین کو بھی سڑکوں پر لائیں گے۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ایچ ای سی نے بجٹ کم کر دیا ہے تو اس کے ذمہ دار یونیورسٹی کے طلبہ نہیں ہیں، بجٹ میں کمی کا نزلہ غریب بچوں پر گرانے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ فیسوں میں اضافے کے معاملے پر صوبائی حکومت بھی وفاقی حکومت سے بات کرے اور طلباء کی فیسوں کے مسائل کو حل کرے، یہ صوبائی حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غریب طلبہ کو سستی تعلیم فراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 814608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814608/یونیورسٹی-فیسوں-کے-معاملے-پر-صوبائی-حکومت-وفاق-سے-بات-کرے-کیپٹن-ر-محمد-شفیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org