0
Thursday 5 Sep 2019 16:00
یوم شہداء بمناسبت یوم دفاع

ڈی آئی خان، پاک فوج کا شہداء کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی

ڈی آئی خان، پاک فوج کا شہداء کے خانوادوں سے اظہار یکجہتی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تقریبات کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوم دفاع کو یوم شہداء پاکستان کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اسی مناسبت سے پاک فوج کے نمائندے شہداء کے گھروں میں جاکر ان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پاک فوج کے نمائندے، سول سوسائٹی کے ارکین کے ہمراہ پاک فوج، پولیس اور شہریوں کے شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے گھروں میں گئے۔ ان شہداء میں 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے حوالدار سمیت مادر وطن پہ جانیں نچھاور کرنے والے دیگر شہداء شامل ہیں۔ پاک فوج کے افسران، سول سوسائٹی نے شہداء کے خانوادوں سے یک جہتی کا اظہار کیا اور اس موقع پہ شہداء کے ورثاء اور ان کے اہل خانہ کی خدمت میں تحائف اور قومی پرچم پیش کئے۔ شہداء کے خانوادوں نے پاک فوج اور سول سوسائٹی کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 814630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش