QR CodeQR Code

مفتی ظفر جبار چشتی سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیف آرگنائزر نامزد

5 Sep 2019 18:41

تقریب حلف برداری کے موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مفتی ظفر جبار چشتی کو سنی اتحاد کونسل کی مرکزی کابینہ میں خوش آمدید کہتے ہیں ان کے چیف آرگنائزر بننے سے سنی اتحاد کونسل کا تنظیمی کام مستحکم ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے معروف دینی سکالر، سینکڑوں کتابوں کے مصنف اور حلقہ این اے 137 سے سابق امیدوار قومی اسمبلی مفتی ظفر جبار چشتی کو سنی اتحاد کونسل کا مرکزی چیف آرگنائزر نامزد کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور مفتی ظفر جبار چشتی نے اپنے منصب کا حلف اٹھا کر تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مفتی ظفر جبار چشتی کو سنی اتحاد کونسل کی مرکزی کابینہ میں خوش آمدید کہتے ہیں ان کے چیف آرگنائزر بننے سے سنی اتحاد کونسل کا تنظیمی کام مستحکم ہو گا۔ سنی اتحاد کونسل کے راہنماوں سید جواد الحسن کاظمی، پیر معاذ المصطفے قادری، الحاج سرفراز احمد تارڑ، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی مقیم خان، مفتی حبیب قادری، ملک بخش الہی، میاں فہیم اختر، علامہ ارشد جاوید مصطفائی راو حسیب احمد نے مفتی ظفر جبار چشتی کو چیف آرگنائزر نامزد کرنے کا خیرمقدم ہوئے انھیں مبارکباد دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 814675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814675/مفتی-ظفر-جبار-چشتی-سنی-اتحاد-کونسل-کے-مرکزی-چیف-آرگنائزر-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org