QR CodeQR Code

عمران صاحب کی ذہنی حالت قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے، مریم اورنگزیب

5 Sep 2019 18:44

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان کا پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے ایم ٹی آئی آرڈیننس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس غریب سے پیسے بنانے کا آرڈیننس ہے اور ایم ٹی آئی آرڈیننس سے سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور علاج ختم کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ایم ٹی آئی آرڈیننس سرکاری اسپتالوں پر حملہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے ایم ٹی آئی آرڈیننس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس غریب سے پیسے بنانے کا آرڈیننس ہے اور ایم ٹی آئی آرڈیننس سے سرکاری اسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور علاج ختم کر دیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ کو ٹی وی سے پتہ چلے گا، ایم ٹی آئی آرڈیننس غریب سے ظلم ہے اور خیبر پختونخوا کے اسپتالوں میں کوئی بہتری دکھائیں جو 5 سال میں آئی ہو۔ انکا کہنا تھا کہ بہتر آئی ہوتی تو پی ٹی آئی کی الیکشن مہم میں پنجاب کے اسپتال نہ دکھائے جاتے اور ‎پنجاب کے عوام سے مفت ٹیسٹ، علاج اور ادویات پہلے ہی چھین لی گئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎عمران صاحب کی ذہنی حالت اور غلطیوں پر سخت تشویش ہے اور قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 814676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814676/عمران-صاحب-کی-ذہنی-حالت-قومی-سلامتی-کے-لئے-سنگین-خطرہ-بن-چکی-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org