QR CodeQR Code

خاندانی وفاداریوں اور قومی مفادات کے درمیان پھنسا ہوا تھا

برطانوی وزیراعظم کے بھائی پارلیمنٹ کی رکنیت اور وزارت سے مستعفی

5 Sep 2019 19:03

بورس جانسن کے بھائی جو جانسن نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ 9 سال تک آرپنگٹن کی نمائندگی کرنا اور تین وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی اور کنزرویٹو پارٹی کے رکن نے پارلیمنٹ اور وزارت سے استعفیٰ دیدیا۔ بورس جانسن کے بھائی جو جانسن نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ 9 سال تک آرپنگٹن کی نمائندگی کرنا اور تین وزرائے اعظم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ جو جانسن نے مزید لکھا کہ کئی ہفتوں سے میں خاندانی وفاداریوں اور قومی مفادات کے درمیان پھنسا ہوا تھا جو ایک ناقابل حل مسئلہ ہے، دوسروں کے لیے وقت ہے کہ وہ بطور رکن پارلیمنٹ اور وزیر میری جگہ ذمہ داریاں نبھائیں۔ دوسری جانب برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ جو جانسن نے وزیراعظم بورس جانسن کی قیادت پر احتجاجاً استعفیٰ دیا کیونکہ وہ بریگزٹ کے معاملے پر ایک اور استصواب کے حق میں تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس بورس جانسن کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد جو جانسن کو وزیر برائے یونیورسٹیز بنایا گیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 814682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814682/برطانوی-وزیراعظم-کے-بھائی-پارلیمنٹ-کی-رکنیت-اور-وزارت-سے-مستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org