0
Thursday 5 Sep 2019 19:11

بھارت نے مسعود اظہر، حافظ سعید، ذکی الرحمٰن لکھوی اور داؤد ابراہیم کو دہشت گرد قرار دیدیا

بھارت نے مسعود اظہر، حافظ سعید، ذکی الرحمٰن لکھوی اور داؤد ابراہیم کو دہشت گرد قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکام نے اپنے نئے قوانین میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ نے دونوں شخصیات کے نام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ترمیمی ایکٹ میں شامل کیے ہیں۔ بھارت کے نئے قانون کے مطابق حکومت کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث افراد، اس کی تیاری کرنے یا پھر اس کے فروغ کے لیے کام کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دے سکے۔ دہشت گرد قرار دینے کے بعد ان افراد کے اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے ملک چھوڑنے پر بھی پابندی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 814684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش