0
Thursday 5 Sep 2019 19:21

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری کا دورہ ملتان، ملتانی ثفاقت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری کا دورہ ملتان، ملتانی ثفاقت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئے کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے ملتان کی صدیوں پرانی تہذیب کو اجاگر کرنے کی ٹھان لی، اس سلسلے میں کمشنر کی خصوصی دعوت پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری نے ملتان کا دورہ کیا اور گھنٹہ گھر، اندرون شہر، دمدمہ سمیت تاریخی مقامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی کامران لاشاری نے کہا کہ ملتان کی تہذیب و ثقافت عظیم روایات کی امین اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے لیکن اس کو اصل معنوں میں عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، اس طرح نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ ریونیو میں اضافے سے خطے میں روزگار کے مواقع اور خوشحالی پیدا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی تاریخی عمارات کے مثبت استعمال کے بارے میں پلان بنایا جائے، قلعہ کہنہ قاسم ملتان کا مرکز ہے، اس کی تاریخی حیثیت کے بارے میں عوامی آگاہی کی ضرورت ہے، عمارات کی تاریخی حیثیت بحال کرکے ریونیو بڑھایا جا سکتا ہے، عوامی رائے اور دلچسپی پلان کی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے، اس لئے عوامی رجحان کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ اس موقع پر کمشنر ملتان افتخار سہو نے بتایا کہ دمدمہ، گھنٹہ گھر عمارت، فوڈ سٹریٹ کی تزئین و آرائش کے بارے میں پلان مرتب کیا جا رہا ہے. ملتانی ثقافت کے فروغ کیلئے سٹیڈیم کے باہر سمال انڈسٹریز ڈسپلے سنٹر بنایا جائے گا۔ ملتان میں عوامی تفریح کے مقامات پر عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے، تفریحی اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہی امن کا پیغام دیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 814686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش