QR CodeQR Code

ملتان، یوم دفاع کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام تقریب کل آرٹس کونسل میں ہوگی

5 Sep 2019 19:27

تقریب صبح دس بجے ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی، تقریب میں شہداء کی فیملیز شرکت کریں گی، تقریب میں پارلیمنٹیرین، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف شعبوں کی نمائندہ شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہونگے، شرکاء شہداء اور قوم کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت سرکٹ ہاوس میں یوم دفاع اور کشمیر یکجہتی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد حمزہ سالک، آغا ظہیر عباس شیرازی اور تنویر یزداں نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنرز قاضی منصور، محبوب شہزاد، ڈاکٹر عابدہ فرید، سب رجسٹرارز کامران بخاری، دلاور خان اور ڈی ایم او ناصر شہزاد، سی ای او سالڈ ویسٹ کمپنی امیر حسن قریشی، سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان، سی او میونسپل کارپوریشن اقبال خان اور تمام محکموں کے افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

اجلاس میں یوم دفاع کے حوالے سے مختلف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کل یوم دفاع کے حوالے سے شہر کی سب سے بڑی تقریب صبح دس بجے ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی، تقریب میں شہداء کی فیملیز شرکت کریں گی، تقریب میں پارلیمنٹیرین، انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف شعبوں کی نمائندہ شخصیات اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک ہوں گے، شرکاء شہداء اور قوم کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 814687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814687/ملتان-یوم-دفاع-کے-حوالے-سے-ضلعی-انتظامیہ-زیراہتمام-تقریب-کل-آرٹس-کونسل-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org