0
Thursday 5 Sep 2019 19:37

سندھ حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے نہ لگائے، فیصل واوڈا

سندھ حکومت پی ٹی آئی کو دیوار سے نہ لگائے، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تحریک انصاف کو دیوار سے نہ لگائے، اربوں روپے ملنے کے باوجود سندھ میں کام نہیں ہوا، کوئی مخالفت یا سیاست کرتا ہے تو کرے، احتساب سب کا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاق اور وفاق کو سندھ حکومت کی مدد کرنی چاہیے، کراچی کو صاف کرنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام بدترین زندگی گزار رہے ہیں، کچھ علاقوں میں پانی آرہا ہے اور کچھ علاقے محروم ہیں، کہیں سے کچرا اٹھایا جا رہا ہے اور کہیں گندگی کے ڈھیر ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وفاقی سطح پر جو بھی ہو سکتا ہے کروں گا، سندھ حکومت بھی تعاون کرے، اسلام آباد سے ایک وفد ساتھ آیا ہے، مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، اسکولوں سے متعلق بھی مسائل توجہ طلب ہیں، سیوریج کے مسائل بھی فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے پاکستان میں سینئر اور جونیئر کا کھیل ختم ہوگیا، مل کر کام کرنا ہوگا، سیاسی اختلافات اپنی جگہ، کراچی کے مسائل مل کر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کراچی میں اسکولزکی بہتری کیلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 814690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش