QR CodeQR Code

کراچی، اینٹی کرپشن کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر چھاپہ، 3 افسران گرفتار

5 Sep 2019 19:41

ایس بی سی اے افسران نے گلستان جوہر میں پلاٹوں پر قبضوں میں سہولت کاری کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر چھاپہ مار کر 3 افسران کو گرفتار کرلیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد شیخ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران وحید اور ندیم پر کرپشن کا الزام ہے، ایس بی سی اے افسران نے گلستان جوہر میں پلاٹوں پر قبضوں میں سہولت کاری کی، جبکہ ملزمان نے بیوہ کے مکان پر کسی اور کا نقشہ بھی پاس کیا۔ حکام اینٹی کرپشن کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جائیگی۔


خبر کا کوڈ: 814692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814692/کراچی-اینٹی-کرپشن-کا-سندھ-بلڈنگ-کنٹرول-اتھارٹی-پر-چھاپہ-3-افسران-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org