QR CodeQR Code

کوہستان ویڈیو کیس فیصلہ، 3 ملزمان کو عمر قید، 5 باعزت بری

5 Sep 2019 21:58

افضل کوہستانی نے شادی کی تقریب میں لڑکوں کے رقص پر تالیاں بجانے کی ویڈیو پر قتل کی جانے والی لڑکیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس نے بتایا تھا کہ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں تک پھیل گئی، جس پر مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا۔

اسلام ٹائمز۔ سیشن کورٹ نے کوہستان وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تين ملزمان کو عمر قید کی سزاسنائی گئی، جبکہ دیگر پانچ ملزمان کو باعزت بری کردیا گيا۔
کولئی پالس کوہستان کی سیشن عدالت نے جن ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ان پر لڑکیوں کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم شمس الدین قتل کردیا گیا تھا، جبکہ دیگر 8 گرفتار ملزمان کو آج سیشن جج کوہستان کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزمان سائر، صبیر اور عمر خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ سرفراز، محبوب الرحمٰن، عبدالرشید، شمس الرحمٰن اور حبیب اللہ کو بری کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سال 2012ء میں سامنے آنے والے کوہستان ویڈیو کیس میں لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ سال 2018ء سپریم کورٹ کے حکم پر درج کیا گیا تھا۔

افضل کوہستانی نے شادی کی تقریب میں لڑکوں کے رقص پر تالیاں بجانے کی ویڈیو پر قتل کی جانے والی لڑکیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ اس نے بتایا تھا کہ تقریب کے دوران موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بعد میں مقامی افراد کے ہاتھ لگ گئی اور وہاں سے علاقے کے دیگر لوگوں تک پھیل گئی، جس پر مقامی جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والی پانچوں لڑکیوں کو قتل کرنے کا حکم جاری کیا۔
افضل کے تین بھائیوں کو بھی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کےبعد جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔ جبکہ تقریبا 4 ماہ قبل افضل کوہستانی کو بھی ایبٹ آباد میں فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ: 814705

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814705/کوہستان-ویڈیو-کیس-فیصلہ-3-ملزمان-کو-عمر-قید-5-باعزت-بری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org