QR CodeQR Code

کابل میں امریکی سفارتخانہ کے قریب بم دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، 42 زخمی

5 Sep 2019 22:57

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں غیر ملکی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 12 غیر ملکی اور این ڈی ایس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سخت سکیورٹی والے سفارتی علاقے پی ڈی 9 میں کار بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے امریکی سفارت خانے کے قریب بارود سے بھری گاڑی افغان انٹیلی جنس سروس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات کے مطابق اس حملے میں افغان سیاست دان سلیمان لئیق بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں غیر ملکی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 12 غیر ملکی اور این ڈی ایس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 814715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814715/کابل-میں-امریکی-سفارتخانہ-کے-قریب-بم-دھماکہ-10-افراد-جاں-بحق-42-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org