0
Thursday 5 Sep 2019 22:56

لاہور میں سابق رکن صوبائی اسمبلی پروین سکندر گھر میں قتل

لاہور میں سابق رکن صوبائی اسمبلی پروین سکندر گھر میں قتل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ق) کی سابق خاتون رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر کو ان کے گھر میں مبینہ طور پر قتل کردیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق لاہور پولیس کو نصیر آباد میں واقع ایک مکان کی اوپری منزل پر لاش کی اطلاع ملی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کرسی سے بندھی ایک لاش برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت پروین سکندر کے نام سے ہوئی ہے۔ جو مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔ پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں اور گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں۔ ان کی لاش کرسی سے بندھی ہوئی ملی ہے جبکہ ان کے گلے پر بھی رسی کا نشان ہے، جس سے لگتا ہے کہ انہیں گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پروین سکندر 2002ء سے 2007ء تک (ق) لیگ کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن رہیں، وہ 2001ء میں ڈپٹی اسپیکر سٹی ڈسٹرکٹ لاہور بھی رہ چکی ہیں، جبکہ وہ پنجاب ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکرٹری بھی تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 814716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش