QR CodeQR Code

ملتان، سی پی او کی ہدایت پر سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، 7 افراد گرفتار

5 Sep 2019 23:03

سرچ آپریشن تھانہ دہلی گیٹ، تھانہ کینٹ، اور تھانہ کوتوالی کے علاقوں امام بارگاہ واحد بخش، امام بارگاہ پہاڑے خان، امام بارگاہ عظیم شاہ، امام بارگاہ خلیفہ محمد حسین پاولی، تھلہ سادات، ATC کورٹ اور حضوری باغ کے گرد و نواح میں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن، سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیرنگرانی میں کیا گیا، سرچ آپریشن تھانہ دہلی گیٹ، تھانہ کینٹ، اور تھانہ کوتوالی کے علاقوں امام بارگاہ واحد بخش، امام بارگاہ پہاڑے خان، امام بارگاہ عظیم شاہ، امام بارگاہ خلیفہ محمد حسین پاولی، تھلہ سادات، ATC کورٹ اور حضوری باغ کے گرد و نواح میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 1 ویپن برآمد کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 82 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران 7 افراد کو گرفتار کیا گیا، آپریشن کے دوران غیر قانونی رہائش پذیر، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور جواء کھیلنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 


خبر کا کوڈ: 814717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814717/ملتان-سی-پی-او-کی-ہدایت-پر-سکیورٹی-فورسز-کا-سرچ-آپریشن-7-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org