QR CodeQR Code

کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے، عمران خان

5 Sep 2019 23:05

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ کے باعث کشمیری اپنی اہلخانہ اور بیرونی دنیا سے کٹے ہوئے ہیں، تمام پابندیوں کے باوجود مظالم کی داستانیں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کے سامنے ہیں پھر بھی اس  پر عالمی دنیا خاموش کیوں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر کے محاصرے کا 32 واں دن ہے، اس محاصرے کی آڑ میں پیلٹ گنوں سے بھارتی فورسز نے کشمیری مردوں، خواتین اور بچوں کو گولیاں مار کر شہید اور زخمی کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری مردوں کو حراست میں لے کر بھارتی جیلوں میں پھینکا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے، مقبوضہ وادی میں مواصلاتی بلیک آوٹ کے باعث کشمیری اپنی اہلخانہ اور بیرونی دنیا سے کٹے ہوئے ہیں، تمام پابندیوں کے باوجود مظالم کی داستانیں عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی دنیا کے سامنے ہے، دنیا بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش کیوں ہے، کیا مسلمانوں پر مظالم کے وقت عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ جاتی ہے، عالمی برادری اس رویے سے دنیا کے 1 ارب 30 کروڑ مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 814718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814718/کیا-مسلمانوں-پر-مظالم-کے-وقت-عالمی-برادری-کی-انسانیت-دم-توڑ-جاتی-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org