0
Thursday 5 Sep 2019 23:51

زندہ قومیں شہداء کو یاد رکھتی ہیں، ہر شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمے داری ہے، جنرل آصف غفور

زندہ قومیں شہداء کو یاد رکھتی ہیں، ہر شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمے داری ہے، جنرل آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شہداء کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمہ داری ہے، کشمیر کی وجہ سے فوج 72 برسوں سے حالت جنگ میں ہے جو کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک جاری رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع کی مرکزی تقریب صبح جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں، سویلین شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد فورسز کی تعداد سے زیادہ ہے، زندہ قومیں شہداء کو یاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید کی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمے داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے دنیا نے کشمیر پر توجہ نہیں دی، موجودہ حکومت اور میڈیا نے مودی سرکار کے حالیہ غیر قانونی اقدام کے بعد جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اس سے کشمیر کا معاملہ ایک بار پھر عالمی برادری کا مرکز نگاہ بن گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کشمیر کی وجہ سے فوج 72 سال سے جنگ کی حالت میں ہے، یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک مقبوضہ وادی کے لوگوں کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔
 
خبر کا کوڈ : 814723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش