0
Friday 6 Sep 2019 11:23

گلگت، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج 11 ستمبر تک موخر کر دیا

گلگت، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج 11 ستمبر تک موخر کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان نے محرم الحرام کے احترام میں اپنا احتجاج گیارہ ستمبر تک موخر کر دیا۔ گلگت میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ ستمبر تک مسئلہ حل نہ ہوا تو بارہ ستمبر سے پندرہ ستمبر تک کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جائے گا، اور سولہ ستمبر سے پورے گلگت بلتستان کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کو بند کر دیا جائے گا، ساتھ ہی پرائیویٹ کلینکس کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جو بھی صورتحال پیدا ہوگی اس کی ذمہ داری محکمہ صحت اور چیف سیکرٹری پر عائد ہوگی۔ یاد رہے کہ جی بی کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش