0
Friday 6 Sep 2019 14:42

یوم دفاع پر وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد، خراج عقیدت پیش

یوم دفاع  پر وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد، خراج عقیدت پیش
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع و شہداء پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پاک فضائیہ کے فلائنگ افسر شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا شہید راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع و شہداء پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ پاک فضائیہ کے فلائنگ افسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے اور شہید راشد منہاس کے بھائی اور فیملی کیساتھ وقت گزارا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوجوانی میں شہادت حاصل کی، شہید راشد منہاس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعلٰی سندھ نے شہید فلائنگ آفیسر کی یادگار تصاویر دیکھیں۔

یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یوم دفاع و یوم شہداء 6 ستمبر کو گذشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے "آئیں چلیں شہید کے گھر" اور "کشمیر بنے گا پاکستان" کا ہیش ٹیگ بھی شامل کیا تھا۔ خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع، یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد وطن عزیز کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 814815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش