0
Friday 6 Sep 2019 16:25

ملتان، یوم دفاع کے حوالے سے آرٹس کونسل میں تقریب، سول، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ملتان، یوم دفاع کے حوالے سے آرٹس کونسل میں تقریب، سول، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملتان کی سب سے بڑی تقریب ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام  ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک، ایم پی ایز وسیم خان، واصف راں، سبین گل اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما خالد جاوید وڑائچ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس کے علاوہ تقریب میں سرکاری افسران، شہر کی نمائندہ شخصیات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارے ہیروز ہیں، عظیم مائیں ہی اپنے بیٹے وطن پر قربان کرتی ہیں، ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ہیروز کو یاد نہ کرنے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں، ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ کشمیریوں کو قید میں نہیں رکھا جا سکتا، پاک فوج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت ندیم قریشی نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام فوج اور آئی ایس آئی ہے اور ہر شہری اس دھرتی پہ قربان ہونے کیلیے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ عوام اپنے پرچم، شہیدوں اور غازیوں سے محبت کرتے ہیں، ندیم قریشی نے کہا کشمیر میں زیادہ دیر تک خون ناحق نہیں بہایا جا سکتا، اگر بین الاقوامی اداروں نے کشمیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے کردار ادا نہ کیا تو ہمارے پاس انڈیا کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 814826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش