QR CodeQR Code

سی پی او ملتان لوگوں کے مسائل سننے مسجد پہنچ گئے، مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

6 Sep 2019 17:15

محمد زبیر دریشک نے نماز جمعہ کے بعد کہا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے، تاکہ کرائم کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے، ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور انہیں درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے ایری گیشن جامع مسجد ملتان میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا، سی پی او ملتان کی ہدایت پر ضلع ملتان کے تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے تھانے کے علاقے میں نماز جمعہ ادا کی اور لوگوں سے خطاب کیا، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے جمعہ کی نماز کے بعد لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ سی پی او ملتان نے کہا کہ اس کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے، تاکہ کرائم کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور انہیں درپیش مسائل سے چھٹکارا دلانا ہے۔ کھلی کچہری کے دوران انہوں نے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔


خبر کا کوڈ: 814831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814831/سی-پی-او-ملتان-لوگوں-کے-مسائل-سننے-مسجد-پہنچ-گئے-حل-کرانے-کی-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org