QR CodeQR Code

وزارت مذہبی امور میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس

6 Sep 2019 17:40

اسلام آباد میں میں وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام شریک ہوئے۔ اجلاس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی شرکت کی


اسلام ٹائمز۔ :محرم الحرام میں امن و امان سمیت اہم امور کے لیے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں میں وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام شریک ہوئے۔ اجلاس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی شرکت کی اور اپنی گفتگو میں نواسہؑ رسولؑ کی قربانی اور عزاداری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت کے دور میں بھی وہی سابقہ صورتحال جاری ہے، عزاداری امام حسین علیہ السلام میں وہی مشکلات اور رکاوٹیں آ رہی ہیں، جو سابقہ دور میں موجود تھیں۔ انکا کہنا تھا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود مشکلات حل نہیں ہو رہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ میں یہ ساری صورتحال وزیراعظم تک پہنچاوں گا اور انشااللہ یہ مشکلات حل ہوں گییں۔


خبر کا کوڈ: 814837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814837/وزارت-مذہبی-امور-میں-محرم-الحرام-امن-امان-کی-صورتحال-سے-متعلق-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org