0
Friday 6 Sep 2019 18:25

کے فور منصوبہ 24 ارب سے بڑھ کر 150 ارب روپے کا ہوگیا، فیصل واوڈا

کے فور منصوبہ 24 ارب سے بڑھ کر 150 ارب روپے کا ہوگیا، فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کے فور منصوبہ 24 ارب سے بڑھ کر 150 ارب روپے کا ہوگیا پھر بھی تکمیل کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن میں اپنے حلقے کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن انسانوں کے رہنے کے قابل نہیں رہا، انسان اور جانور کے درمیان فرق پورے پاکستان میں نظر نہیں آرہا، میرے حلقے کا حق مارا جارہا ہے، بلدیہ ٹاؤن مشکل میں رہا تو کسی اور علاقے میں مصیبت کھڑی کردوں گا، کے فور منصوبہ 24 ارب سے بڑھ کر 150 ارب روپے کا ہوگیا پھر بھی تکمیل کی کوئی گارنٹی نہیں ہے، حکومت سندھ اسے 600 ارب روپے تک پہنچادے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کو 46 اور سندھ حکومت کو 170 ارب سے زائد فنڈ ملے مگر چٹکی برابر نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 814847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش