0
Friday 6 Sep 2019 18:52

امریکہ نے کیتھرین راڈریگیز کو لاہور میں قونصل جنرل تعینات کر دیا

امریکہ نے کیتھرین راڈریگیز  کو لاہور میں قونصل جنرل تعینات کر دیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے لاہور میں تعینات اپنی قونصل جنرل الزبتھ ٹروڈو کو عہدے سے ہٹا دیا۔ الزبتھ ٹروڈو  کی جگہ پشاور اور کراچی میں ماضی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی کیتھرین راڈریگینز کو تعینات کر دیا ہے۔ کیتھرین راڈریگیز نے بطور امریکی قونصل جنرل لاہور اپنی ذمہ داری سنبھالیں۔ وہ امریکی محکمہ خارجہ کی رکن ہیں، حال ہی میں انہوں نے امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل کی چیف آف سٹاف اور ڈائریکٹر آف ہیومن ریسورسز کے فرائض سرانجام دیئے۔ ماضی میں وہ کراچی اور پشاور میں تعینات رہیں۔ انہوں نے میامی میں واقع آفس آف فارن مشنز میں ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر جنوبی امریکہ بھر میں تعینات 3000 غیر ملکی سفارتکاروں کی اعانت کے فرائض ادا کیے۔ انہوں نے ڈپلومیٹ ان ریذیڈینس کی ذمہ داریاں بھی ادا کی ہیں۔ ڈپلومیٹ ان ریذیڈینس مستقبل کے امریکی سفارتکاروں کی بھرتیوں اور تربیت کا اہتمام کرتا ہے۔ کیتھرین نے افغان جنگ کے دوران پشاور میں اہم امور نبھائے جس کی وجہ سے انہیں اب لاہور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ امریکہ نے ایسے وقت میں لاہور کی قونصل جنرل کو تبدیل کیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے جبکہ امریکہ کا جھکاو ہمیشہ بھارت کی طرف رہا ہے۔ مبصرین بھی کیتھرین راڈریگینز کی تعیناتی کو اسی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش