0
Friday 6 Sep 2019 19:11

عزاداروں اور لائسنس داروں کے تمام مطالبات اور مسائل حل کر دیئے گئے ہیں، کمشنر ملتان ڈویژن

عزاداروں اور لائسنس داروں کے تمام مطالبات اور مسائل حل کر دیئے گئے ہیں، کمشنر ملتان ڈویژن
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر مثالی امن و امان کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، ڈویژن بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ پرامن انداز میں جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن افتخار علی سہو نے محرم الحرام کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر افتخار سہو نے کہا کہ 11 محرم تک کسی بھی جگہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، کم وولٹیج جیسے مسائل کا بھی سدباب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں اور لائسنس داروں کے تمام مطالبات اور مسائل حل کر دیئے گئے ہیں، سٹریٹ لائٹس اور ٹف ٹائل سمیت تمام انتظامات کئے جا چکے ہیں، تمام مسالک کے علمائے کرام بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دے رہے ہیں۔ کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ یوم عاشور کے جلوسوں میں تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں۔ حکومت پنجاب نے امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارات تفویض کیے ہیں۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک نے بتایا کہ جلوسوں و مجالس کی فضائی نگرانی اور اوقات کار کی پابندی یقینی بنائی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے، کنٹرول روم سے 200 کلوز سرکٹ کیمرے منسلک کئے جا چکے ہیں، جو کہ جلوسوں کی براہ راست نگرانی کریں گے، انہوں نے بتایا کہ امن کمیٹی کے اراکین ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن محمد اقبال خان نے بتایا کہ شہر بھر میں جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک مکمل کر لیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے چودھری انور نے بتایا کہ ترقیاتی ادارے کی زیرانتظام سڑکوں پر کمشنر کی ہدایت اور عزاداروں کی سہولت کیلئے تعمیر و مرمت کا کام شروع کیا جا چکا ہے، جو ایک دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔

سی او سالڈ ویسٹ کمپنی محمد امیر قریشی نے کہا کہ تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی لگا دی گئیں ہیں، لائسنسداران اور منتظمین جلوس سے بھی میٹنگز کی جا چکی ہیں۔ ایم ڈی واسا راو قاسم نے بتایا کہ تمام سکرز مشین آن روڈ ہیں، گٹروں کے ڈھکن تبدیل کرکے مرمت کئے جاچکے ہیں، سی او ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر منور عباس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان میں جلوسوں کے روٹس پر 25 میڈیکل کیمپس، شجاع آباد میں 8 جبکہ جلال پور پیروالہ میں 5 کیمپس لگائے جا چکے ہیں۔ ہسپتالوں میں میڈیکل و پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی بستر مختص کر دیئے گئے ہیں۔ سول ڈیفنس افسر فاطمہ بی بی نے بتایا کہ ضلع بھر میں 700 رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، 25 واک تھرو گیٹس لگائے جا چکے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل آلات بھی فنکشنل ہیں۔ 1122 ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ 550 سٹاف افسران و ملازمین، ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 28 ایمبولینس، 100 موٹر سائیکل ایمبولینس، 16 فائر وہیکل آن روڈ ہوں گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اسسٹنٹ کمشنر جنرل خواجہ عمیر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 814857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش