0
Friday 6 Sep 2019 19:30

ظالم جابر طاقتوں اور نظام سے ٹکرانے کا درس ہمیں کربلا سے ملتا ہے، علامہ باقر زیدی

ظالم جابر طاقتوں اور نظام سے ٹکرانے کا درس ہمیں کربلا سے ملتا ہے، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ظالم جابر طاقتوں اور نظام سے ٹکرانے کا درس ہمیں کربلا سے ملتا ہے، کربلا حق پرستوں اور حریت پسندوں کی درسگاہ ہے، ہمیں اپنی مرضی سے کربلا کو نہیں سمجھنا بلکہ ویسے سمجھنا ہے جسے سید الشہدا امام حسینؑ نے کہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مختلف مقامات پر مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ باقر زیدی نے مزید کہا کہ جن جن قوموں نے کربلا کو اور امام مظلوم علیہ السلام کو اپنا رول ماڈل مانا ہے، انہوں نے دنیا بھر کے ظالم جابر قوتوں کو رسوا کیا ہے اور حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کو اپنے سرزمین پر نافذ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے آخر مکہ میں حج کیوں نہ کیا، جب لوگ مکہ حج کیلئے جا رہے تھے، امامؑ مکہ سے کربلا کے سفر کیلئے نکل کھڑے ہوئے، اتنی بڑی قربانی کیوں دینی پڑی، اسکا مقصد کیا تھا، خون دیا، ہجرت کی، اولاد اور چادریں کیوں قربان کی، یہ اتنا عظیم واقعہ ہے، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 814864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش