0
Friday 6 Sep 2019 19:37

امریکہ دوسرے ممالک کی عوام کو اقتصادی دہشتگردی کا نشانہ بناکر اپنے ناجائز مطالبات منواتا ہے، جواد ظریف

امریکہ دوسرے ممالک کی عوام کو اقتصادی دہشتگردی کا نشانہ بناکر اپنے ناجائز مطالبات منواتا ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں دنیا بھر کے عام شہریوں کے خلاف امریکہ کی جاری "اقتصادی دہشتگردی" کی مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ نے کیوبا، چین، روس، شام اور ایران سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کے عام شہریوں کو اپنی اقتصادی دہشتگردی کا نشانہ بنا رکھا ہے، تاکہ وہ امریکی رعب و دبدبے تلے دب کر اس کے غیر قانونی مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی سیاست بدلنے پر مجبور ہو جائیں، جبکہ بدمعاشی پر مبنی اس امریکی رویئے میں اب سمندری قزاقی، ناجائز کاموں کیلئے رشوت اور بلیک میلنگ بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔

Untitled
محمد جواد ظریف نے اپنے اس پیغام کے ضمیمے میں کیوبا کے وزیر خارجہ "برونو رودریگز" کے پیغام کو بھی منسلک کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی سمندری و تجارتی کمپنیوں پر امریکہ کی اقتصادی پابندیاں بین الاقوامی قوانین کی ایک اور خلاف ورزی ہے۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے لکھا کہ امریکہ کے زور زبردستی پر مبنی اقدامات ایرانی تیل کی نقل و حمل پر اثرانداز ہونے کے بجائے نہ صرف "برادر ممالک ایران و شام کے عوام" پر اثرانداز ہو رہے ہیں بلکہ اس حساس خطے کے امن و امان کو بھی داؤ پر لگائے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے گذشتہ بدھ کے روز ایرانی کشتیرانی و تیل کی چند کمپنیوں سمیت بہت سے سمندری آئل ٹینکرز پر بھی تازہ اقتصادی پابندیاں لگا دی تھیں جبکہ امریکی حکومت نے یہ اعلان کیا تھا کہ ایرانی تیل کی خرید و فروش اور نقل و حمل سے متعلق 16 کمپنیوں، 10 افراد اور 11 سمندری آئل ٹینکرز کو امریکی اقتصادی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 814867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش