QR CodeQR Code

سندھ حکومت اور میئر نے کراچی کو موہن جودڑو میں تبدیل کردیا ہے، نصرت واحد

6 Sep 2019 20:07

ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی وسیم اختر ذاتی چپقلش سے نکل کر شہر کو صاف، سرسبز و شاداب بنانے کیلئے انتظامات کریں، کراچی کی صفائی و ستھرائی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی وسیم اختر کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی مہم شروع کی جائے، شہر میں جگہ جگہ گندگی و غلاضت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، گٹر کا گندا پانی جھیل کا منظر پیش کررہا ہے، سندھ حکومت اور میئر نے کراچی کو موہنجودڑو میں تبدیل کردیا ہے، ندی و نالوں میں کچرا جمع ہے، نمائشی طور پر ندی و نالوں کی صفائی کی گئی، برساتی پانی سڑکوں و گلیوں میں تاحال جمع ہے، جس کی نکاسی نہ ہونے کے باعث شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کچرے کے ڈھیر اٹھانے کیلئے اقدامات کئے تھے اور ہزاروں ٹن کچرا لینڈ فل سائیڈ پر منتقل کیا گیا، تاہم ان کے پاس ہیوی مشینری، ڈمپرز وافر تعداد میں دستیاب نہیں تھے، تاہم انہوں نے جتنا بھی ممکن ہو سکا شہر کو صاف کرنے کیلئے کوششیں کی تھیں۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی وسیم اختر ذاتی چپقلش سے نکل کر شہر کو صاف، سرسبز و شاداب بنانے کیلئے انتظامات کریں، کراچی کی صفائی و ستھرائی وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی وسیم اختر کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 814872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814872/سندھ-حکومت-اور-میئر-نے-کراچی-کو-موہن-جودڑو-میں-تبدیل-کردیا-ہے-نصرت-واحد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org