0
Friday 6 Sep 2019 20:26

ڈی آئی خان، عاطف شہید پارک میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد

ڈی آئی خان، عاطف شہید پارک میں یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم دفاع و یوم شہداء پاکستان کی مرکزی تقریب عاطف شہید پارک میں منعقد ہوئی۔ ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم شہداء بمناسبت یوم دفاع ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یوم دفاع و یوم شہداء پاکستان کی مرکزی تقریب عاطف شہید پارک میں منعقد ہوئی، جس میں جاوید خان مروت کمشنر ڈیرہ بریگیڈیر نسیم کمانڈنٹ ڈی ایس جی، فیروز شاہ ریجنل پولیس آفیسر، راؤ عمران سرتاج اسٹیشن کمانڈر اور کرنل عمران کمانڈنٹ سی ایم پی نے شرکت کی اور یادگار شہداء پر پھول پیش کئے۔ اس دوران پاک آرمی کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع محمد عمیر ڈپٹی کمشنر، دلاور خان بنگش ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، عون حیدر گوندل اسسٹنٹ کمشنر، لیفٹینٹ کرنل اضغر محمود شیرازی، میجر امجد محمود، میجر عبید عباسی، محمد عمران گنڈہ پور ایڈووکیٹ صدر پاکستان پیٹریاٹ فرنٹ یوتھ اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے وطن عزیز سے اپنی محبت، وطن کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور وطن کے لئے جان دینے کے عزم کو دہرایا۔
خبر کا کوڈ : 814873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب