0
Friday 6 Sep 2019 20:57

کشمیر وقت کے یزید مودی کے نرغے میں ہے، لیاقت بلوچ

کشمیر وقت کے یزید مودی کے نرغے میں ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع پاکستان  کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر ہندوستان نریندر مودی کی قیادت میں پاکستان پر حملہ کر چکا ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے، کشمیری 70 سال سے پوری استقامت کیساتھ کھڑے ہیں اور اعلان کر رہے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر وقت کے یزید مودی کے نرغے میں ہے، اقتدار کی ہوس ،ہندوتوا کے لالچ اور تکبر و غرور میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے،33 دنوں سے کرفیو کے عقوبت خانہ میں اسی لاکھ انسان موت و حیات کی کشمکش میں ہیں، مودی اپنے تکبر کی وجہ سے ہندوستان پر منحوس اور بھاری ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کر دیا ہے، پاکستان کیلئے سفارتی محاذ پر ازسر نو کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے اہم تر وسائل دستیاب ہو گئے ہیں لیکن سفارتی محاذ روائتی سستی، بزدلی اور خدشات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آزادی کیلئے ہر طرح کے وسائل استعمال کرنا کشمیریوں کا حق ہے۔ لیاقت بلوچ نے  کہا ہے کہ 6 ستمبر قومی تاریخ کا یادگار اور قابل فخر دن ہے، 65ء کی جنگ میں  افواج پاکستان اور پوری قوم نے بے مثال اتحاد کیساتھ ہندوستان کو شکست سے دوچار کیا تھا، پاکستان مظلوم کشمیریوں کیلئے ایک امید ہے جبکہ پاکستان کیلئے بھی کشمیر لازم و ملزوم ہے، کشمیر پر سودے بازی غداری ہوگی، سودے بازی کرنیوالا پاکستان پر حکمرانی کا حق کھودے گا اور عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنے گا، مودی اپنے تکبر کی وجہ سے ہندوستان پر منحوس اور بھاری ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 814875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش