QR CodeQR Code

یوم دفاع، پاراچنار میں پاک فوج کے افسران کی شہید میجر گلفام حسین کی قبر پر حاضری

6 Sep 2019 21:46

35 پنجاب رجمنٹ کے میجر گلفام حسین شہید کا تعلق پاراچنار سے تھا اور وہ آپریشن خیبر 1 کے دوران دہشتگردوں کا صفایا کرتے ہوئے باڑہ خیبر ایجنسی میں 20 مارچ 2015ء کو جام شہادت نوش کرگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پاراچنار میں بھی یوم دفاع کے موقع پر فوجی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی قبروں پر سلامی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ بریگیڈیئر اختر علیم نے بریگیڈیئر نجف عباس کے ہمراہ میجر گلفام حسین شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی، 35 پنجاب رجمنٹ کے میجر گلفام حسین شہید کا تعلق پاراچنار سے تھا اور وہ آپریشن خیبر 1 کے دوران دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے باڑہ خیبر ایجنسی میں 20 مارچ 2015ء کو جام شہادت نوش کرگئے تھے۔ فوجی افسران نے شہید کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 814884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814884/یوم-دفاع-پاراچنار-میں-پاک-فوج-کے-افسران-کی-شہید-میجر-گلفام-حسین-قبر-پر-حاضری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org