0
Friday 6 Sep 2019 22:44

مودی کو پیغام ہے کہ ایٹم بم بنانا ہی نہیں جانتے، چلانا بھی جانتے ہیں، رنجیت سنگھ

مودی کو پیغام ہے کہ ایٹم بم بنانا ہی نہیں جانتے، چلانا بھی جانتے ہیں، رنجیت سنگھ
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سردار رنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے سکھ قوم اپنا خون بہائے گی۔ تفصیلات کے مطابق یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا، نمائشی ہاکی میچ میں سابق اولمپئنز اور نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی، پارلیمانی سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی سردار رنجیت سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے میچ کے اختتام کے بعد شریک کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔ سردار رنجیت سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری سکھ قوم پاکستان کے دفاع کے لئے تیار ہے، پاکستان کے دفاع کے لیے سب سے پہلے سکھ قوم اپنا خون بہائے گی۔

پارلیمانی سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مودی کو پیغام ہے کہ ایٹم بم بنانا ہی نہیں جانتے، چلانا بھی جانتے ہیں۔ سردار رنجیت سنگھ نے کہا کہ مودی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، پاکستان کے دفاع کے لئے سب سے آگے سکھ قوم ہوگی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، آج کشمیر میں کرفیو کو 33 روز ہوگئے، کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں، غذائیں اور ادویات کی قلت ہے، پاکستان کی جانب سے عالمی برادری سے کرفیو ہٹوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 376 کی حیثیت کو ختم کرکے کشمیری عوام پر ظلم ڈھایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 814899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش