0
Friday 6 Sep 2019 22:44

ان عظیم مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے وطن پر قربان کیے، محمد ندیم قریشی

ان عظیم مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے وطن پر قربان کیے، محمد ندیم قریشی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب ندیم قریشی نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہمیں شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلانے کے ساتھ وطن عزیز کی حفاظت کرنے کے عزم کی یاد دہانی بھی کراتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان عظیم مائوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے وطن پر قربان کئے کیونکہ اپنے ہیروز کو یاد نہ کرنے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مختلف تقریبات سے خطاب اور ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے کیا، پارلیمانی سیکرٹری نے دی سینٹوریس پبلک سکول کے ننھے منے بچوں کے ہمراہ یوم دفاع پر واک کی قیادت کی اور کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، اس موقع پر بٹگرام، سری نگر اور لداخ کے بچوں کو پیغام محبت بھی پیش کیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے، مگر اب کشمیریوں کو قید نہیں رکھا جا سکتا، قریشی نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ عوام فوج اور آئی ایس آئی ہے، حکومت پنجاب کی ہدایت پر کشمیر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی اداروں کو کشمیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ بعدازاں پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن اینڈ کلچر و رکن کشمیر کمیٹی نے چوک گھنٹہ گھر میں مذہبی جماعت کی جانب سے نکالی گئی ریلی کی قیادت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 814900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش