0
Friday 6 Sep 2019 23:13

ہندوستان سن لو یہ اسلحہ ہم نے شب رات میں پٹاخے بجانے کیلئے نہیں رکھا ہوا، شیخ رشید احمد

ہندوستان سن لو یہ اسلحہ ہم نے شب رات میں پٹاخے بجانے کیلئے نہیں رکھا ہوا، شیخ رشید احمد
اسلام ٹائمز۔ ملتان ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے آج کے دن پاک فوج کے شہیدوں اور کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے، کشمیریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، دنیا میں بہت بار قومیں تباہ ہوتی ہیں، پھر کھڑی ہو جاتی ہیں، اگر ان کا جذبہ زندہ ہو۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سندھ ایکسپریس کو ملتان کا تحفہ دے رہا ہوں، کشمیریوں کا 72 سال سے سرینگر، جموں، بارہ مولا میں ہندوستان جو بربریت کر رہا ہے، سب جانتے ہیں، کشمیر کے معاملے پر ہم نے کوتاہی کی تو دنیا ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ایک ٹرین کراچی سے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے چلائی جائے گی، کشمیر میں مودی کی سازش ہے، وہاں پیسہ لگائے اور لوگوں کو ویزے کا لالچ دے، مگر کشمیریوں کو آزادی کے علاوہ کچھ نہیں چاہیئے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا، جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، کشمیری مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہاں پر پی ٹی وی کی نشریات نظر آئیں، بھارت میں مسلمان کو دوسرے درجے کی قوم قرار دیا جاتا ہے، ہندوستان نے کشمیر کے معاملے کو چھیڑ کر بہت بڑی غلطی کی ہے، وقت آنے پر ان شاء اللہ پاکستان کے جھنڈے تلے جان دینا ہم فخر سمجھیں گے، ملک کی خاطر جان دینے والے شہداء پر ہم فخر کرتے ہیں، کشمیر کے مسئلہ پر اپوزیشن حکومت کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہندوستان سن لو تم نے سرحدوں کی خلاف ورزی کی تو تمہیں نیست و نابود کر دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 814905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب