QR CodeQR Code

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیراہتمام محفل مسالمہ کا اہتمام

6 Sep 2019 23:52

شعراء نے اپنی شاعری کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو کربلا سے تشبیہ دیتے ہوئے ہندوستان کو ہوش کے ناخن لینے کا پیغام دیا، شعراء نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا واحد حل حسینیت ہے یعینی ڈٹ جانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام محرم الحرام کے سلسلہ میں جمعہ کے روز محفل مسالمہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت مشہور شاعر و ادیب نصرت زیدی نے کی جبکہ پروفیسر احسان اکبر نے محفل مسالمہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، محفل میں مشاعرے کے ذریعے امام حسین علیہ السلام اور کربلا کے واقع پر روشنی ڈالی گئی جبکہ شعراء نے اپنی شاعری کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو کربلا سے تشبیہ دیتے ہوئے ہندوستان کو ہوش کے ناخن لینے کا پیغام دیا، شعراء نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کا واحد حل حسینیت ہے یعینی ڈٹ جانا ہے۔

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل قرار نے تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے محفل کا انعقاد کرنے کا اصل مقصد امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے، نیشنل پریس کلب آئندہ بھی اس طرح کی محافل کا اہتمام کرتا رہے گا، محفل مسالمہ میں نصرت زیدی، پروفیسر احسان اکبر، ثاقب اکبر، پیر عتیق چشتی، انجم خلیق، جنید آذر، خالد رومی، محبوب ظفر، نسیم سحر، وفا چشتی، سعید چشتی، کوثر ثمرین، ڈاکٹر فرحت عباس، محمد نصیر زندہ، وقار عمران، نعیم طارق، طاہر یٰسین، ناصر علی ناصر، سیدہ ثانیہ زیدی و دیگر شعرا نے بھی امام عالی مقام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 814913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814913/نیشنل-پریس-کلب-اسلام-ا-باد-کے-زیراہتمام-محفل-مسالمہ-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org