0
Saturday 7 Sep 2019 08:07

عمران خان کا دورہ لائن آف کنٹرول

عمران خان کا دورہ لائن آف کنٹرول
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بھارت جان بوجھ کر آزادکشمیر میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور دوسری جانب اس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا مسلسل محاصرہ کر رکھا ہے، جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے کے لیے مضبوطی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جہاں ایک طرف پاکستان کی موجودہ کوششیں فاشسٹ بھارتی حکومت کو بے نقاب کر رہی ہے، وہیں ہماری مسلح افواج مکمل صلاحیتوں اور پوری تیاری کے ساتھ بھارت کے کسی بھی مس ایڈوانچر اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش