0
Saturday 7 Sep 2019 08:23

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا آزادی مارچ آج ہو گا

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا آزادی مارچ آج ہو گا
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ و سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ (صغیرخان) کی کال پر آج 7ستمبر بروز ہفتہ ”آزادی مارچ” کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آزادی مارچ میں کثیر تعداد میں عوام کی شمولیت متوقع ہے۔ جے کے ایل ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ میں مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو اور ظلم و بربریت کے خلاف صدا احتجاج بلند کی جائے گی اس مارچ میں ریاست کی تمام قومی اور آزادی پسند جماعتوں، تاجر یونیز، ٹرانسپورٹ یونینز کے علاوہ سول سوسائیٹی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرین گے، یہ مارچ پرامن ہو گا اور ہجیرہ سے ہو کر کراسنگ پوائنٹ تیتری نوٹ میں پہنچ کر غیرمعنیہ مدت کے لیے احتجاجی دھرنے میں تبدیل ہو جائے گا۔ دریں اثناء پولیس کی بھاری نفری تیتری نوٹ اور اس کے گردونواح میں تعینات کر دی گئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کے لیے مخصوص کردہ مقام سے آگے بڑھنے کی صورت میں پولیس اور انتظامیہ کے درمیان تصادم کے شدید خطرات ہیں۔ مظاہرین کو ایل او سی کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے تقریبا آٹھ سو کے قریب آفیسران اور جوانوں کو بھی دوسرے اضلاع سے راولاکوٹ پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 814921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش