0
Saturday 7 Sep 2019 18:38

قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومتی حلقوں میں قادیانی لابی موثر و متحرک ہو چکی ہے، اہل حق حکومت کو قادیانیوں کا سہولت کار نہیں بننے دیں گے، حکمران قادیانیت نوازی سے باز آ جائیں، عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے، قادیانی اسلام کے باغی اور پاکستان کے غدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت انگریز کا لگایا ہوا پودا ہے، حکمران بیرونی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے قادیانیوں کی ناز برداریاں کر رہے ہیں، منکرین ختم نبوت کیلئے نرم گوشہ رکھنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا، فتنہ قادیانیت کی سرکوبی ایمانی فریضہ ہے، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قادیانی پاکستان دشمن عالمی طاقتوں کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، قادیانی بیرون ملک پاکستان اور اسلام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا آئینی فیصلہ کسی صورت ختم نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی اسلامی شقوں کو چھیڑنے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی، منکرین ختم نبوت کا پوری دنیا میں تعاقب کریں گے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، قوم میں آج بھی 65 والا جذبہ زندہ ہے۔ فوجی شہداءکے خون کی خوشبو سے پاک سر زمین مہک رہی ہے۔ شہدائے وطن ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ ضرورت پڑی تو بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ مل کر دفاع وطن کا فریضہ ادا کرے گا۔ بزدل بھارتی فوج شوق شہادت سے سرشار پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے نکل کر کشمیر میں بیٹھنا چاہتا ہے، کشمیر کی بندر بانٹ کی عالمی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، گجرات کا قصائی مقبوضہ کشمیر میں مسلم آبادی کے قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے، پاک فوج نے خطے کے امن کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج اور قوم کا رشتہ کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 814923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش