QR CodeQR Code

بلدیاتی اداروں میں خالی 12 سو سے زائد اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

7 Sep 2019 08:52

بلدیاتی اداروں میں 2005ء سے بھرتی نہ ہونے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں گریڈ 14 سے گریڈ 18 تک کی 1200 اسامیاں خالی ہیں جن میں ٹاؤن پلاننگ، فنانس، ایڈمن اور انجینئرنگ ونگ شامل ہیں۔ آسامیوں کی کمی کے باعث کئی اضلاع میں افسران کو تین سے چار عارضی چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے 14 سال بعد بلدیاتی اداروں میں تمام خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی نظام کے تحت اختیارات اور اثاثہ جات کی منتقلی پر کام جاری ہے، تاہم بلدیاتی اداروں میں 2005ء سے بھرتی نہ ہونے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر کے بلدیاتی اداروں میں گریڈ 14 سے گریڈ 18 تک کی 1200 اسامیاں خالی ہیں جن میں ٹاؤن پلاننگ، فنانس، ایڈمن اور انجینئرنگ ونگ شامل ہیں۔ آسامیوں کی کمی کے باعث کئی اضلاع میں افسران کو تین سے چار عارضی چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے، جس پر سیکرٹری بلدیات نے 1200 اسامیوں پر بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 814924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814924/بلدیاتی-اداروں-میں-خالی-12-سو-سے-زائد-اسامیوں-پر-بھرتی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org