0
Saturday 7 Sep 2019 09:32

یومِ فضائیہ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

یومِ فضائیہ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
اسلام ٹائمز۔ وطنِ عزیز کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والے فضائیہ کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یومِ فضائیہ بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے 7 ستمبر کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تمام ایئر بیسوں پر خصوصی تقریبات ہوں گی۔ یوم فضائیہ کی مرکزی تقریب ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوگی جس سے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان خطاب کریں گے جبکہ نور خان سمیت تمام ائیر بیسز پر بھی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ یوم فضائیہ کے موقع پر شاہینوں کے کارناموں اور شہدا کی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ جنگ ستمبر میں پاکستان کی فتح میں پاک فضائیہ کا کردار کلیدی تھا، ایم ایم عالم نے صرف ایک منٹ 5 بھارتی طیارے گرا کر دشمن کی کمر توڑ دی۔ شاہین بھارتی فضائیہ پر ایسے جھپٹے کہ صرف دو دنوں میں 50 بھارتی طیارے ٹھکانے لگا کر اپنے سے تین گنا بڑی فضائی طاقت کو شکست دے دی۔

اس سے قبل گزشتہ روز 6 سمتبر کو ملک بھر میں یوم دفاع، یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا جس کا مقصد وطنِ عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔ یومِ دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوئی تھی جس سے خطاب کرتے ہوئے آْرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر
علاوہ ازیں یومِ دفاع کے سلسلے میں حکومتی عہدیداران نے شہدا کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں اور شہدا کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی تھی۔ یوم دفاع کی مناسبت سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سہ پہر 3 بجے ملک بھر میں تمام دفاتر بند کردیے گئے تھے اور پاکستانی عوام کی جانب سے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 814926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب