0
Saturday 7 Sep 2019 09:51

خصوصی سافٹ وئیر کے ذریعے محرم کے جلوسوں کی براہ راست نگرانی کا اقدام

خصوصی سافٹ وئیر کے ذریعے محرم کے جلوسوں کی براہ راست نگرانی کا اقدام
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے سرگودہا سمیت پنجاب کے اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کیلئے اہم اور حساس علاقوں میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تیار کردہ خصوصی سافٹ وئیر کے ذریعے محرم کے جلوسوں کی براہ راست نگرانی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات حساس جلوسوں کے روٹ پر سکیورٹی کیمرے کے ساتھ سافٹ ویئر کو انسٹال کرکے براہ راست مرکزی کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اس ضمن میں اقدامات فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس امر کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر بروقت اقدام اٹھانا ہے، اسی طرح ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب کیمروں کو بھی اسی سسٹم کے تحت منسلک کرنے کا پروگرام ہے۔
خبر کا کوڈ : 814928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش