QR CodeQR Code

ہم نے ہمیشہ عزم و حوصلے سے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں، ڈاکٹر اشرف

7 Sep 2019 10:12

یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر نے کہا کہ ملکی دفاع اسی صورت میں ناقابل تسخیر بنایا جا سکتا ہے، جب 22 کروڑ عوام کے ساتھ ہماری معیشت اور ٹیکنالوجی بھی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو سبق سکھانے کا سامان رکھتی ہو.


اسلام ٹائمز۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے یوم دفاع کے حوالے سے نیو سینٹ ہال میں منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی 1.3 ارب آبادی کے مقابلے میں پاکستان 22 کروڑ افراد اور تعداد میں نسبتاً چھوٹی فوج کا ملک ہے، لیکن ہم نے ہمیشہ اپنے عزم و حوصلے سے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور ملکی دفاع اسی صورت میں ناقابل تسخیر بنایا جا سکتا ہے، جب 22 کروڑ عوام کے ساتھ ہماری معیشت اور ٹیکنالوجی بھی بہادر افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو سبق سکھانے کا سامان رکھتی ہو، بھارت کو اس امر کا بخوبی ادارک ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر بچہ اس ملک کا سپاہی ہے اور وقت آنے پر افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر دشمن کا مقابلہ کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 814932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814932/ہم-نے-ہمیشہ-عزم-حوصلے-سے-اپنے-پانچ-گنا-بڑے-دشمن-کو-ناکوں-چنے-چبوائے-ہیں-ڈاکٹر-اشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org