0
Monday 27 Jun 2011 22:17

افغانستان سے شرپسندوں نے 5 بڑے حملے کئے، 55 سکیورٹی اہلکار اور قبائلی جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج

افغانستان سے شرپسندوں نے 5 بڑے حملے کئے، 55 سکیورٹی اہلکار اور قبائلی جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ افغانستان سے پاکستانی علاقے میں داخل ہو کر شرپسندوں نے 5 بڑے حملے کیے، جن میں 55سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ گذشتہ ماہ افغانستان سے تقریبا ڈھائی سو سے تین سو شر پسندوں نے سرحد عبور کر کے دیر ،مہمند اور باجوڑ میں پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے، ان حملوں میں 55سیکورٹی اہلکار اور قبائلی جاں بحق اور 80 زخمی ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کے خلاف جوابی کارروائی میں حادثاتی طور پر اگر کچھ راکٹ افغانستان کے علاقے میں جا گرے ہوں تو یہ خارج ازامکان نہیں ہے، لیکن افغانستان سے آنیوالے دہشتگردوں کے باعث پاکستان خود مشکلات کا شکار ہے، اس سے پہلے افغانستان نے پاکستانی علاقے سے کی جانے والی شیلنگ اور اس سے افغان علاقے میں چار بچوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 81496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش