QR CodeQR Code

امام حسینؑ نے کربلا میں اپنے نانا کے دین کی ہمیشہ کیلئے آبیاری کی، علامہ مظفر حسین شاہ

7 Sep 2019 12:11

کراچی میں محرم الحرام کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ سید الشہداء ہیں اور کربلا کا معرکہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں حسینیت سرخرو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز اہلسنت عالم دین علامہ سید مظفر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسینؑ نے اپنے رفقاء کے ہمراہ جام شہادت نوش کرکے اپنے نانا کے دین کی رہتی دنیا تک کیلئے آبیاری کی، حضرت امام حسینؑ سید الشہداء ہیں اور کربلا کا معرکہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں حسینیت سرخرو ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عسکری لان پرانی سبزی کراچی میں محرم الحرام کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مظفر حسین شاہ نے کہا کہ اسلام قربانی و ایثار کا درس دیتا ہے، ہر نئے اسلامی سال کا اختتام ہمیں ہجرت نبوی کی یاد دلاتا ہے، جبکہ اسلامی سال کا آغاز ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے، ان دونوں واقعات میں امت مسلمہ کیلئے پیغام ہے کہ وہ اپنے ایمان اور دین مصطفیٰؐ کی حفاظت کیلئے اپنا سب کچھ لٹانا پڑے تو لٹا دیں، لیکن اپنی استقامت میں لعرزش پیدا نہ ہونے دیں۔


خبر کا کوڈ: 814975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814975/امام-حسین-نے-کربلا-میں-اپنے-نانا-کے-دین-کی-ہمیشہ-کیلئے-آبیاری-علامہ-مظفر-حسین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org