0
Saturday 7 Sep 2019 12:24

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس، ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم کے مرکزی جلوس، ٹریفک کے متبادل راستوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ٹریفک پولیس نے نشتر پارک سے 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کی گزر گاہوں اور متبادل راستوں کا اعلان کر دیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر سرشاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جمنیز روڈ، محفل خراساں روڈ، کراچی ایکسرے، نوائے وقت (45 کانگریس) پیپلز چورنگی، نیو ایم اے جناح روڈ، کوریڈور تھری، صدر دواخانہ، پریڈی اسٹریٹ، تبت چوک ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، چاند بی بی روڈ، نشتر روڈ، الطاف حسین روڈ (پرانا نیپئر روڈ) ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازر، کھارادر اور نواب محبت خانجی روڈ سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

اسی طرح سے ٹریفک پولیس نے 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی گزرگاہوں کے حوالے سے بتایا کہ دونوں جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جمنیز روڈ، محفل خراساں روڈ، کراچی ایکسرے، نوائے وقت، پیپلز چورنگی، نیو ایم اے جناح روڈ، کوریڈور تھری، صدر دواخانہ پریڈی اسٹریٹ، تبت چوک ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار کھارادر اور نواب محبت خانجی روڈ سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے۔

ٹریفک پولیس نے تینوں مرکزی جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل راستوں کے حوالے سے بتایا کہ جیسے ہی مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار (بہادر یار جنگ روڈ) کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سے جوبلی سینما یا نشتر پارک کی جانب موڑ دیا جائیگا، وہ تمام ٹریفک جو کہ ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ کی جانب آرہی ہوگی، اسے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی جانب موڑ دیا جائیگا، تاکہ شہری اپنی منزل مقصود تک باآسانی پہنچ سکیں، لیاقت آباد سے جو ٹریفک ایم اے جناح روڈ کی جانب آرہی ہوگی، اسے تین ہٹی چوک سے مارٹن روڈ پر جیل روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا اور ان تمام گاڑیوں کو جیل چورنگی فلائی اوور تک جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ یہ تمام گاڑیاں جیل روڈ سے ہوتی ہوئی جمشید روڈ، دادا بھائی نور جی روڈ، کشمیر روڈ شارع قائدین، شارع فیصل، لکی اسٹار، سرور شہید روڈ، فاطمہ جناح روڈ، مولانا دین محمد وفائی روڈ، ڈاکٹر ضیاالدین احمد روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اسی طرح سے وہ ٹریفک جو اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جائیگا، اسے نیو ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، تاہم مذکور مقام سے ٹریفک جیل فلائی اوور سے جمشید روڈ اور دادا بھائی نور جی روڈ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی سگنل سے ہوتے ہوئے براستہ شارع قائدین سے شارع فیصل جا سکے گا، جبکہ کسی بھی قسم کے ٹریفک کو پیپلز چورنگی سے صدر دواخانہ کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی، وہ تمام ٹریفک جو سپر ہائی وے اور گلبرگ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے، اسے لیاقت آباد 10 نمبر سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائیگا، جو براستہ حبیب بینک چوک، اسٹیٹ ایونیو روڈ اور شیر شاہ سے ماڑی پور روڈ تک جا سکے گا اور اسی طرح سے واپسی کیلئے بھی یہی طریقہ اختیار کیا جائیگا۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا جبکہ وہ تمام ٹریفک جو کہ براستہ شارع قائدین سے نمائش چوک کی جانب جائیگا، اسے نورانی لائٹ سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سوائے ان گاڑیوں کے جن کے ونڈ اسکرین پر جلوس میں شامل ہونے کا خصوصی اجازت نامہ (اسٹیکر) چسپاں ہوگا، باقی تمام گاڑیوں کو نورانی لائٹ سگنل کی جانب موڑ دیا جائیگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق مرکزی جلوس کا اگلا سرا ایم اے جناح روڈ کوریڈور تھری پر پہنچے گا، تو اس تمام ٹریفک کو جو کہ صدر اور دوسرے علاقوں کی جانب جانا چاہتا ہے، اس ٹریفک کو ایمپریس مارکیٹ کی جانب سے پریڈی اسٹریٹ ایم اے جناح روڈ، کورٹ روڈ چوک، فریسکو چوک اور عبداللہ ہارون روڈ کی جانب جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی، جبکہ اسی طرح سے ایم اے جناح روڈ سے صدر کی جانب جانے والے ٹریفک کو پریڈی اسٹریٹ، آغا خان روڈ اور منسفیلڈ اسٹریٹ کی جانب صدر جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ جنکشن اور وہاں سے ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب تک کہ جلوس اس انٹرسیکشن سے گزر نہ جائے، جبکہ وہ تمام ٹریفک جو کہ گارڈن کی جانب سے آغا خان روڈ کی جانب آئے گا، اسے آغا خان روڈ اور انکل سریا اسپتال تک جانے کی اجازت ہوگی، ٹریفک پولیس نے مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے بھی راستوں کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے شرکا لسبیلہ، البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ اور سولجر بازار نمبر 3 لائٹ سگنل سے نمائش چوک تک جا سکیں گے۔

اسی طرح سے لیاقت آباد، تین ہٹی جہانگیر روڈ اور گرومندر سے نمائش چوک، سوسائٹی لائٹ سگنل سے نمائش چوک، جبکہ گلستان جوہر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے نمائش چوک جا سکیں گے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کسی بھی گاڑی کو جلوس کے راستے میں ہرگز پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائی 915 پر رابطہ کر مزید رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں، تاکہ انہیں دوران سفر کسی بھی قسم کی دقت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 814985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش