0
Saturday 7 Sep 2019 23:54

سانحہ 12 مئی کیس میں جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے کارکن بھی نامزد

سانحہ 12 مئی کیس میں جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے کارکن بھی نامزد
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے بعد جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کے نامعلوم کارکنوں کیخلاف بھی 12 مئی کا مقدمہ منتظم عدالت نے سماعت کیلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 کو بھیج دیا۔ خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں مفرور 4 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، مقدمے میں پولیس نے پیپلز پارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی کے چار سو سے پانچ سو نامعلوم کارکنوں کو شامل کیا ہے، لیکن کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

عدالت نے کیس میں مفرور 4 ملزمان عبدالباری کاکڑ، حبیب اللہ، مشتاق، وکیل خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، مفرور ملزمان کو 14 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے، ملزمان کیخلاف تھانہ صدر میں 2007ء میں مقدمات درج کیے گئے تھے، سانحہ 12 مئی کے 11 مقدمات پہلے اے ٹی سی 7 میں زیر سماعت ہیں، جس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر پر چار مقدمات میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 814987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش