QR CodeQR Code

پاکستان کا بھارت کے صدر کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکار

7 Sep 2019 16:12

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا رہی، بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا، بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کے صدررام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو 8 ستمبر کو آئس لینڈ جانا تھا۔ بھارت نے صدر کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی تاہم پاکستان نے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور بھارتی صدر کے طیارے کے لئے کلیرنس نہیں دی۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا رہی، بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا، بھارت نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچا تھا جس کی اجازت پاکستان کی جانب سے باقائدہ دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 815033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815033/پاکستان-کا-بھارت-کے-صدر-کو-اپنی-فضائی-حدود-استعمال-کرنے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org