0
Saturday 7 Sep 2019 16:18

آئی ایس آئی یا کشمیر، بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ذمہ دار کسے ٹھہرائے گا؟ ترجمان پاک فوج

آئی ایس آئی یا کشمیر، بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ذمہ دار کسے ٹھہرائے گا؟ ترجمان پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پر کہا ہے کہ اب بھارت خلائی مشن کی ناکامی کا ملبہ پھر سے آئی ایس آئی یا معصوم کشمیریوں پر ڈالے گا۔ پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے بھارتی خلائی مشن چندریان کی ناکامی پر ٹویٹ میں آئی ایس آر او (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کو تنقیدی  شاباشی دیتے ہوئے کہا کہ چندریان کی ناکامی کا الزام اب بھارت کس کو دے گا، کیا ناکامی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم عوام ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کیا چندریان مشن کی ناکامی کے پیچھے مسلمانوں یا کسی اور اقلیت کا ہاتھ ہے یا بھارتی سیٹلائٹ کی درست سمت میں لینڈنگ نہ کرنے کی ذمہ دار آئی ایس آئی ہے۔ چاند کو چھوڑیں ہندوتوا کہیں بھی نہیں لے کر جا سکتی، کیا ہندوتوا کےخلاف بلند آوازوں نے مشن چندریان کو چکنا چور کردیا۔ واضح رہے کہ چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطہ ہو گیا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مشن ناکام ہو چکا ہے۔ اس مشن پر 978 کروڑ بھارتی روپے لاگت آئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 815034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش