QR CodeQR Code

ملتان، جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیراہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

7 Sep 2019 18:35

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے، کشمیری مسلمان محصور ہیں، خوراک اور ادویات کی قلت ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے، ریڈکراس اپنا کردار ادا کرے اور وہاں پر ظالمانہ اقدامات کا خاتمہ کرائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیراہتمام ملتان میں علامہ اقبال پارک سے پریس کلب تک کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی میں خواتین کے علاوہ سکول بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی میں شریک خواتین نے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ خواتین رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقت گزر گیا ہے کشمیری مسلمان محصور ہیں، خوراک اور ادویات کی قلت ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے، ریڈکراس اپنا کردار ادا کرے اور وہاں پر ظالمانہ اقدامات کا خاتمہ کرائے۔ خواتین رہنمائوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے خلاف عالمی سطح پر ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 815052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815052/ملتان-جماعت-اسلامی-شعبہ-خواتین-کے-زیراہتمام-کشمیری-مسلمانوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org