0
Saturday 7 Sep 2019 19:29

کراچی میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق کی جانب سے جاری اربوں روپے کے فنڈ کا استعمال متنازع بن گیا

کراچی میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق کی جانب سے جاری اربوں روپے کے فنڈ کا استعمال متنازع بن گیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ترقیاتی کاموں کیلئے وفاق کی جانب سے جاری اربوں روپے کے فنڈز کا استعمال متنازع بن گیا ہے۔ وفاق کی جانب سے فنڈز اراکین قومی اسمبلی کے لئے جاری کیا گیا ہے، جس میں اراکین قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں ترقیاتی اسکیمیں شروع کریں گے، وفاق کی جانب سے پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ میں رقم منتقل ہوگئی ہے تاہم اس کے ٹینڈر کس طرح ہوں گے یہ تنازع بنا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی میں اراکین قومی اسمبلی کو فی کس 15 کروڑ روپے جاری کئے ہیں تاکہ وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام شروع کراسکیں، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے پی ڈبلیو ڈی کے اکاؤنٹ میں 3 ارب روپے منتقل کردیئے ہیں، قانونی طور پر پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر ساتھ کا استحقاق ہے کہ وہ ٹینڈر جاری کریں اور قانونی تقاضے پورے کرنے والے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ الاٹ کردیں۔ اراکین قومی اسمبلی نے اس میں رخنہ ڈال دیا ہے ان کی جانب سے دبا ہے کہ ٹھیکہ ہماری منشاء کے مطابق اور ہمارے ٹھیکیداروں کو جاری کیا جائے اس وجہ سے اربوں روپے کے ترقیاتی کام تاحال کراچی میں شروع نہیں ہوسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ 15 دن قبل وفاق کی جانب رقم منتقل ہوچکی ہے لیکن اراکین قومی اسمبلی مسلسل دباؤ ڈال ر ہے ہیں کہ ٹھیکہ ہم جاری کریں گے اور ٹھیکے دار بھی ہمارا ہوگا۔ پی ڈبلیو ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال سے وفاقی حکومت کا آگاہ کردیا گیا ہے کہ اراکین قومی اسمبلی ان ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ بن رہے ہیں اور ہمارے کام میں مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کی اشد ضرورت ہے، یہ رقم اراکین قومی اسمبلی کو استعمال کرنے کے لئے دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام کرا سکے لیکن ٹھیکے دینے کا مسئلہ طول پکڑتا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم فوری نوٹس لے کر اس مسئلہ کو حل کرکے شہر میں ترقیاتی کام شروع کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 815060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش