QR CodeQR Code

پاک فوج کی قربانیوں و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پوری قوم اسکے شانہ بشانہ کھڑی ہے، حامد سعید کاظمی

7 Sep 2019 19:35

ملتان میں تاجدار نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور کا کہنا تھا کہ نبوت و رسالت کا سلسلہ نبی کریم پر ختم کر دیا گیا، آپکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، قادیانی ملک و قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں حکومتی و انتظامی سطح پر سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ منکرین ختم نبوت کا سلسلہ نبی کریم کے دور سے ہی شروع ہوگیا تھا، آپ، صحابہ کرام اور امت کے تمام طبقات نے ہر سطح پر عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا، پاک فوج کی قربانیوں و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، موجودہ صورتحال میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری نے کہا کہ 7 ستمبر کے دن کو منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو قومی اسمبلی میں غیر مسلم قرار دیا گیا تھا، جماعت اہلسنت کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ قادیانیوں کو فی الفور کلیدی عہدوں سے ہٹایا جائے، ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن ممتاز آباد میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں کیا، جس میں دیگر رہنماؤں قاری محمد زوار بہادر، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری، قاری خادم حسین سعیدی، ڈاکٹر صدیق خان قادری، محمد ایوب مغل و دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا اور ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی طور پر دعا کی۔ سید حامد سعید کاظمی نے مزید کہا کہ نبوت و رسالت کا سلسلہ نبی کریم پر ختم کر دیا گیا آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، قادیانی ملک و قوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں حکومتی و انتظامی سطح پر سختی سے نوٹس لیا جانا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 815064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/815064/پاک-فوج-کی-قربانیوں-بہادری-کو-سلام-پیش-کرتے-ہیں-پوری-قوم-اسکے-شانہ-بشانہ-کھڑی-ہے-حامد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org